بھٹکل : مجلسِ اصلاح و تنظیم کی جانب سے گریجویٹس کے لیے خصوصی ووٹر رجسٹریشن مہم ، 2 اور 3 نومبر کو تنظیم دفتر میں انعقاد

بھٹکل (فکروخبرنیوز) مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے گریجویٹس کے لیے ایک خصوصی ووٹر رجسٹریشن مہم 2 اور 3 نومبر 2025 کو تنظیم دفتر، صدیق اسٹریٹ، بھٹکل میں منعقد کی جائے گی۔

تنظیم کے مطابق اس مہم کا مقصد  گریجویٹس کو کرناٹک ویسٹ گریجویٹ حلقہ (Karnataka West Graduates Constituency) کی ووٹر فہرست میں اپنا نام درج کرانے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق ادا کرسکیں۔

منتظمین کے مطابق وہ افراد جو 31 اکتوبر 2022 یا اس سے پہلے کسی بھی مضمون میں گریجویشن مکمل کرچکے ہیں، اس فہرست میں اپنا اندراج کرانے کے اہل ہیں۔ یہ مہم بھٹکل، شیرالی، مرڈیشور، منکی اور ہوناور کے رہائشی گریجویٹس کے لیے مخصوص ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

درخواست دہندگان کو فارم نمبر 18 کے ساتھ درج ذیل تصدیق شدہ دستاویزات (Gazetted Officer سے تصدیق شدہ) جمع کرانی ہوں گی:

آدھار کارڈ

ووٹر شناختی کارڈ

ڈگری یا پاسنگ سرٹیفکیٹ کی کاپی

ایک پاسپورٹ سائز تصویر

تنظیم نے تمام گریجویٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کا نام انتخابی فہرست میں شامل ہوسکے اور وہ جمہوری عمل میں فعال طور پر حصہ لے سکیں۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:
99728 18849    95353 22663